مہرخبررساں ایجنسی نے مغربی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو تحفظ دینے کے لئے کویت میں بڑی تعداد میں اپنی فوج میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے، قطر ،بحرین ، عمان اور امارات میں امریکی فوجیں بڑی تعداد میں موجود ہیں خلیجی عرب ریاستیں امریکی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگئی ہیں۔امريکي کانگريس کي جانب سے جاري رپورٹ کے مطابق عراق سے فوجي انخلاء اور ممکنہ عوامی انقلابات کو کچلنے اور اسرائیل کے تحفظ کيلئے کويت ميں امريکي فوج کي تعداد 13500 تک بڑھانے کا منصوبہ تيار کيا گيا ہے. رپوررٹ ميں مزيد کہا گيا ہے کہ دنيا کے سب سے بڑے تيل و گيس کے ذخائر کي موجودگي کے باعث خليج فارس پر امریکہ کا کنٹرول ضروری ہے . امريکي سينيٹ کي خارجہ تعلقات کميٹي نے رپورٹ ميں خليج تعاون کونسل کے 6 رکن ملکوں سعودي عرب، کويت،بحرين، قطر، عمان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کا تفصيلي جائزہ بھي پيش کيا ہے. کويت اور بحرين ميں سياسي بحران کے علاوہ مشرق وسطي کے متعدد ملکوں ميں عوامي انقلاب کا سلسلہ جاري ہے اس سلسلے ميں امريکي مفادات کے تحفظ کيلئے فوجي قوت ميں اضافہ ناگزير ہوچکا ہے. عرب ذرائع کے مطابق خلیجی عرب ممالک کے حکمراں درحقیقت امریکہ اور اسرائیل نواز اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف ہیں ان کے نام مسلمانوں جیسے ہیں لیکن ان کے کام یہودیوں کے مفادات میں ہیں۔
امریکہ کا خلیجی ممالک پر تسلط
کویت امریکی فوجی چھاؤنی میں تبدیل/خلیجی عرب ریاستیں امریکی آلہ کار ہیں
مہر نیوز/20جون /2012 ء: امریکہ نے اسرائیل کو تحفظ دینے کے لئے کویت میں بڑی تعداد میں اپنی فوج میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے سعودی عرب ، قطر ،بحرین ، عمان اور امارات میں امریکی فوجیں بڑی تعداد میں موجود ہیں خلیجی عرب ریاستیں امریکی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگئی ہیں۔
News ID 1631109
آپ کا تبصرہ